Tuesday, May 27, 2014

مسلم نوجوان اور شدت پسندی

ہمارے پاس اکثر دین دار نوجوان ایسے آتے ہیں جو ہم سے دین کی بابت ایسے سوالات پوچھتے ہیں کہ جن کا مقصد محض یہی ہوتا ہے کہ ہم دوسرے مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کی تنقیص اور ان پر تنقید کرسکیں۔ جبکہ ایسے نوجوانوں میں سے اکثریت کا حال یہ ہوتا ہے کہ انہیں دین کی بنیادی باتوں کےبارے میں بھی کچھ خاص علم نہیں ہوتا۔ 
نوجوانوں میں تعصب اور فرقہ پرستی کا یہ بڑھتا ہوا رجحان خطرناک ہے کیونکہ ہمارے نوجوان داعیان کا اصل کام لوگوں کو دین کی طرف دعوت دینا ہے نا کہ ہر وقت اپنے سے مختلف نظریات رکھنے والے علماء اور داعیان کا رد کرتے رہنا۔ 
ہمارے علماء کو اس سلسلے میں نوجوانوں کو صحیح سمت کی جانب رہنمائی کرنی چاہیئے۔ 
(علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی ایک آڈیو تقریر سے اقتباس)۔

No comments:

Post a Comment